لکھنؤ،8؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیاہے کہ وارنسی میں ای وی ایم پکڑے جانے کی خبر یوپی کی ہر اسمبلی کو چوکنا رہنے کا پیغام دے رہی ہے۔
ایس پی اتحاد کے تمام امیدوار اور حامی ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے اپنے کیمروں پر ہیں۔ مل کر تیار رہیں، نوجوان جمہوریت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے ووٹوں کی گنتی میں سپاہی بنیں۔